• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

پاکستانی کرکٹرز شادی کے بعد مِس فٹ کیوں ہوگئے؟ رمیز راجا نے بتادیا

شائع February 28, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرپرسن رمیز راجا نے مشورہ دیا کہ نئے شادی شدہ کرکٹرز کو بیوی اور بچوں کے ساتھ کرکٹ ٹور پر نہیں جانا چاہیے، وہ خود بھی اپنے زمانے میں اپنی اہلیہ کو ساتھ لے کر نہیں گئے تھے۔

حال ہی میں شاداب خان، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور امام الحق جیسے کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین شکوہ کرتے ہوئے الزام لگاتے نظر آتے ہیں کہ ان کرکٹرز کی شادی کےبعد پرفارمنس خراب ہوگئی ہے۔

رمیز راجا نے حال ہی میں سنوڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ شادی کے بعد کرکٹرز کو مس فٹ دیکھا گیا؟ ایسا کیوں ہے؟

جواب میں رمیز راجا نے جواب دیا کہ ’ایسا صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ میرے ساتھ بھی ہوچکا ہے، بیویاں بیچاری ویسے ہی زد میں آجاتی ہیں۔‘

سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ کسی بھی دورے میں اپنی اہلیہ کو ساتھ لےکر نہیں گئے، کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے ان کا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔

اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اب کمنٹری کرتے ہیں اس لیے ان پر زیادہ پریشر نہیں ہوتا ہے، لیکن اگر وہ اہلیہ کو ساتھ لے کر جائیں اور 8 گھنٹے ہنستے مسکراتے کمنٹری کرنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ بیوی کے سامنے پہنچ کر موڈ خراب ہوجائے۔

رمیز راجا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ کرکٹ ٹور نہیں کرنا چاہیے، اگر اسٹیڈیم بُری پرفارمنس دے کر ہوٹل پہنچتے ہیں تو بچے کا پیمپر بدلنا ہوگا، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا ہوگا تو ان سب کے دوران آپ کا موڈ کیسے ٹھیک رہےگا’

سابق کرکٹر نے مشورہ دیا کہ ’اس لیے ضروری ہے کہ ٹور ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے فیملی کے ساتھ وہیں رک جائیں، پھر آپ نے جتنے سیر سپاٹے کرنے ہیں آپ کر سکتے ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024