• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران حسن علی نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

شائع February 29, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باؤلر بننے کا ریکارڈ انہوں نے گزشتہ روز (28 فروری کو) کراچی نیشنل بینک ایرینا میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران بنایا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے 15ویں میچ میں حسن علی نے اسلام یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، وہ 113 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ان کے بعد شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو شکست کے بعد پی ایس ایل 9 پوائنٹس ٹیبل

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024