• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

پی ایس ایل9 میں لاہور قلندرز کو پہلا پوائنٹ مل گیا، آج ہونے والے دونوں میچ منسوخ

شائع March 2, 2024
فائل فوٹو: پی سی بی
فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں آج راولپنڈی میں ہونے والے دونوں میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گئے اور لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بھی منسوخ ہو گیا۔

راولپنڈی میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول میچ میں شدید بارش کی وجہ سے ٹاس تک نہ ہو سکا۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ سے کور لگائے گئے تھے اور بارش رکنے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا تھا جس سے میچ شروع ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی لیکن دوبارہ بارش کے آغاز کے بعد میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس میچ کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا جہاں اس سے قبل قلندرز کو لگاتار پانچ میچوں میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول میچ بھی ممکن نہ ہو سکا۔

مسلسل بارش کے ساتھ ساتھ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے امپائرز نے دونوں کپتانوں کی رضامندی سے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ منسوخ ہونے کے باعث گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

ڈان نیوز نے بتایا تھا کہ دن کے وقت بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات 100 فیصد ہیں جبکہ رات کو بارش کے 90 فیصد امکانات ہیں۔

گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024