پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ کی پیشگی اقدامات کی ہدایت

شائع March 9, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ بارش سے قبل تمام حفاظتی انتظامات مکمل کریں اور ان اقدامات سے سے انہیں آگاہ رکھیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹ سروس سے مدد لی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024