کوئٹہ: گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، خاتون، 2 بچے جاں بحق

شائع March 13, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکا ہوا ہے ۔ جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچےجاں بحق ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق دھماکے کےنتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث گھر میں آگ بھی لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث پے در پے 3 دھماکوں میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گیس لیکیج کے باعث پہلا دھماکا بھابڑا بازار میں واقع گھر میں ہوا، آتشزدگی کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث بچوں کی والدہ کا جسم بھی 50 فیصد جھلس گیا، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا دھماکا وارث خان کے علاقے آریہ محلے میں ہوا، آگ لگنے کے باعث 5 افراد جھلس گئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ پانچوں زخمی افراد کو بےنظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گیس لیکیج کے باعث تیسرا دھماکا ٹینچ آبادی نمبر 2 میں واقع گھر میں ہوا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں عبداللہ اور حسن نامی شہری شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024