• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

سینیٹ انتخابات: انوارالحق کاکڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

شائع March 16, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان سے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کرا دیے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سے اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی ہفتے کی صبح سینیٹر دنیش کمار نے جمع کرائے۔

یاد رہے کہ انڈیپینڈنٹ اردو نے گزشتہ مہینے کے آخر میں رپورٹ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور انہیں چیئرمین سینیٹ بنانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم پیپلزپارٹی نے تردید کرتےہوئے کہا تھا کہ اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار یوسف رضا گیلانی ہوں گے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی ہونا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت بڑھا کر آج شام 6 بجے تک کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔

انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024