• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کل برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

شائع March 20, 2024
—  فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے لیے آج روانہ ہو رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیو کلیئر انرجی سمٹ کل (21 مارچ) کو برسلز میں منعقد ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سمٹ میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کی شرکت پاکستان کی بین الاقوامی اٹامک انرجی کے ساتھ ایٹمی توانائی کی محفوظ استعمال کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات پریس بریفنگ کے دوران اسحٰق ڈار کی باقاعدہ تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار خارجہ پالیسی کے اہم معاملات پر بریفنگ حاصل کرتے رہے ہیں اور آنے والے دنوں اور ہفتوں ذرائع ابلاغ کو ان کی آنے والی مصروفیات اور غیر ملکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اسحٰق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024