• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

ماسکو دہشت گرد حملہ، کنسرٹ کے اندر فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع March 23, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

گزشتہ رات روس کے دارلحکومت ماسکو میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خودکار ہتھیاروں سے لیس حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کررہے ہیں جبکہ شہریوں کی چیخ و پکار بھی سنائی دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو (جسے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ، اور عرب ٹی وی نے بھی شئیر کیا) میں کنسرٹ کے اندر کی ہے، جہاں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں، اس دوران کچھ لوگ سیٹ کے نیچے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کچھ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ لوگوں کے چیخ و پکار کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔

الجزیرہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص (جو بظاہر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا) کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فائرنگ کی آوازیں سنی، وہاں بہت سارے لوگوں کی لاشیں موجود تھیں اور کئی زخمی تھے، فائرنگ شروع ہوگئی۔

یاد رہے 22 مارچ کو رات گئے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردوں نے کنسرٹ ہال میں فائرنگ کر کے 60 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ حملے میں 145 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

رائٹرز کے مطابق فوجی کپڑوں میں ملبوس 5 حملہ آور نے کنسرٹ ہال کی عمارت میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور پھر گرینیڈ پھینک دیا۔

ہزاروں افراد کی گنجائش کے حامل کنسرٹ ہال میں راک بینڈ میں ’پکنک‘ کا کنسرٹ تھا اور حملے کے بعد وہاں ہر جانب آگ پھیل گئی۔

اس تھیٹر میں ساڑھے 9 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور کنسرٹ کے فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی مناسبت سے حساب لگایا جائے تو حملے کے وقت ہال میں 6ہزار 200 سے زائد لوگ موجود تھے۔

امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے، امریکا نے حال ہی میں روس کو حملے کے امکان کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024