• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

امریکا: بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز کی ٹکر سے پُل ٹوٹ گیا

شائع March 26, 2024
—فوٹو: سوشل میڈیا
—فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز (کارگو شپ) کی ٹکر سے 3 کلوم میٹر طویل پُل ٹوٹ کر سمندر میں گرگیا۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بالٹی مور میں فرانسس اسکاٹ کی پل کا ایک بڑا حصہ مال بردار جہاز کے ٹکرانے کے بعد منہدم ہوگیا جس کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں گِر گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ شب ایک بج کر 35 منٹ پر اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔

سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیوز میں پل کا ایک بڑا حصہ پانی میں گرتے ہوئے دیکھا گیا، پُل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گر گئیں تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں اطراف سے پل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

میئر بالٹی مور کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ایمرجنسی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024