• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

آپ کو دیکھ کر سانس نہیں لے پا رہا، ماہرہ خان سے ملتے وقت مداح کی ویڈیو وائرل

شائع April 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان سے مداحوں کے ملنے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جن پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

اداکارہ حال ہی میں کراچی کے ڈولمین مال میں پروموشنل ایونٹ میں شریک ہوئیں، جہاں درجنوں مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی بنوائیں اور انہیں روبرو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ ایونٹ کے دوران مداحوں میں مل گھل گئیں اور انہوں نے نوجوان مداحوں کو گلے لگاکر ان کے ساتھ سیلفی بنوانے کے ساتھ ساتھ ویڈیوز بھی بنوائیں۔

ایک نوجوان مداح اداکارہ سے ملتے وقت انتہائی جذباتی ہوگیا اور ان کی اداکارہ سے ملنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں نوجوان مداح کو اداکارہ سے ملتے وقت جذباتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، مداح اداکارہ کو بولتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ ان کے سب سے بڑے مداح ہیں، انہیں یقین نہیں آ رہا کہ وہ اداکارہ سے مل رہے ہیں۔

ماہرہ خان سے ملنے والے لڑکے کو اداکارہ سے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اداکارہ کو روبرو دیکھ کر سانس نہیں لے پا رہے۔

نوجوان مداح کے جذباتی ہونے پر اداکارہ نے انہیں گلے لگایا اور وہاں کھڑے لوگوں کو مداح کو پینے کے لیے پانی دینے کا بھی کہا۔

اسی طرح ایک اور نوعمر مداح بھی ماہرہ خان کو سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور اداکارہ نے انہیں بھی گلے لگاکر ان کے ساتھ سیلفی بنوائی۔

ماہرہ خان کی مداحوں سے گلے ملنے اور ان کے ساتھ سیلفی بنوانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024