• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

میں نے 2018 میں کسی سے منگنی کی نہ اس متعلق بات کی، آغا علی

شائع April 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار آغا علی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے 2018 میں کسی سے منگنی نہیں کی تھی اور نہ ہی حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی شو میں منگنی کرنے کی بات کی۔

آغا علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے ٹی وی انٹرویو کے بعد انہیں ہمدردی کے پیغامات بھیجے۔

آغا علی نے واضح کیا کہ وہ اپنے انٹرویو سے متعلق تھوڑی سے وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ٹی وی شو میں کسی سے منگنی کی بات نہیں کی تھی۔

اداکار نے لکھا کہ انہوں نے نہ تو 2018 میں کسی سے منگنی کی اور نہ ہی انہوں نے اس متعلق ٹی وی شو پر بات کی۔

آغا علی نے مذکورہ پوسٹ سے قبل نادیہ خان کے رمضان شو میں بتایا تھا کہ 2018 ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت تھا، اس وقت انہوں نے بہت ساری رقم سرمایہ کاری میں لگا رکھی تھی جو سب ڈوب گئی۔

اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ اسی سال وہ کسی خاتون کے ساتھ تعلقات میں بھی تھے، تاہم انہوں نے کسی بھی خاتون کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ انہوں نے منگنی کر رکھی تھی۔

لیکن آغا علی کے انٹرویو اور کسی سے تعلقات کی بات کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کا نام اداکارہ سارہ علی خان سے جوڑا اور لکھا کہ ماضی میں دونوں کے تعلقات تھے، دونوں ٹی وی شوز میں بھی ایک ساتھ شرکت کرتے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعوے بھی کیے تھے کہ آغا علی اور سارہ علی خان کی منگنی بھی ہوچکی تھی، جس پر اداکار نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی سے منگنی نہیں کی تھی۔

اگرچہ آغا علی نے کسی سے منگنی کرنے کی افواہوں کی تردید کی لیکن انہوں نے سارہ علی خان کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

ماضی میں بھی یہ افواہیں رہی ہیں کہ 2018 میں آغا علی اداکارہ سارہ خان کے ساتھ تعلقات میں رہے تھے، یہ بھی خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مگر بعد میں تعلق ختم ہوگیا اور 2019 میں انہوں نے ایک پرورگرام کے دوران تعلق ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

بعد ازاں سارہ علی خان نے گلوکار فلک شبیر جب کہ آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کرلی تھی لیکن کچھ عرصے سے آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان بھی کشیدگی کی خبریں ہیں، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024