• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، شیخ رشید

شائع April 4, 2024
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حوصلے، صبر، استحکام اورخاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرناچاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 19کیسز ہیں، انشا اللہ بہتری ہوگی، میں ہارگیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ خطوط کو ججز خود بہترطور پر بحث میں لارہے ہیں،یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتاہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کیا کر رہی مجھے کوئی علم نہیں، ٹی وی دیکھا رہا نہ اخبار پڑھ رہا اور نہ ہی ٹویٹ کر رہا ہوں، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024