• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے ’آنٹی‘ کہہ کر بلائیں، صبا فیصل

شائع April 4, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

نامور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ لوگ انہیں ’آنٹی‘ کہہ کر مخاطب کریں۔

حال ہی میں میزبان نادیہ خان اور اعجاز اسلم کے رمضان ٹرانمیشن میں اداکارہ صبا فیصل اور حنا بیات خان نے شرکت کی۔

اس دوران نادیہ خان نے دونوں اداکاروں سے سوال پوچھا کہ ’لوگ آپ کو کس نام سے پکارتے ہیں، کوئی آپا، باجی، خالہ کہہ کر مخاطب کرے تو کیسا لگتا ہے؟

جس حنا بیات خان نے ایک واقعہ سنایا کہ ان کی ساس آئرش ہیں اور چونکہ وہ انگریز ہیں تو انہوں نے اپنی ساس سے پوچھا کہ وہ ان کو کس نام سے پکاریں، جس پر ان کی ساس نے جواب دیا کہ آپ مجھے کچھ بھی کہہ کر پکار سکتی ہیں لیکن آنٹی کے نام سے مخاطب نہ کرنا جو پاکستان میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

حنا بیات خان نے کہا کہ انگریز کلچر میں Aunt کہا جاتا ہے لیکن وہاں آنٹی کا مفہوم غلط قسم کی عورت کے طور پر لیا جاتا ہے۔

جس پر صبا فیصل نے بھی کہا کہ اگر انہیں کوئی آنٹی کہہ کر مخاطب کرے تو انہیں بُرا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے آنٹی کہہ کر بلائیں، میں یہ ہر گز نہیں چاہتی۔‘

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024