• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے جارہے ہیں، رانا مشہود

شائع April 4, 2024
رانا مشہود۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
رانا مشہود۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو بھی 15 سے 25 ارب ڈالر کی انڈسٹری بنائیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ ملک کوبہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ چارٹر آف اکنامی کی بات کی ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریں گے تو میرٹ کی بنیاد پر صلہ ملے گا، پاکستان نے اگر آگے جانا ہے تو تین سیکٹرز جو ہمیں فوری طور پر فائدہ دے سکتے ہیں وہ آئی ٹی، زراعت اور صلاحیت کی تربیت ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ اب دور ڈیجیٹلائزیشن کا ہے، ای گیمنگ کی انڈسٹری اربوں ڈالر کی انڈسٹری بن گئی ہے اور پاکستانی نوجوان اس میں بہت آگے ہیں مگر ای اسپورٹس کی کوئی آرگنائزیشن پاکستان میں نہیں تو ہم اولمپکس ایسو سی ایشن کے ساتھ مل کے پہلی ای اسپورٹس کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024