• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

گرما گرم پراٹھے کے ساتھ بنائیں ’انڈا گھوٹالہ‘

شائع April 6, 2024
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

’انڈا گھوٹالہ‘ دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں طور پر پسند کیا جاتا ہے، اسے گرما گرم پراٹھے یا روٹی (بریڈ) کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

انتہائی مختصر اجزاء کے ساتھ تیار ہونے والا خاگینہ (’انڈا گھوٹالہ‘) عام طور پر ناشتے کے طور پر لیا جاتا ہے، تاہم آپ اس سےسحری اور افطاری میں بھی کھا سکتے ہیں۔

اجزا

انڈے6 عدد

تیل 1 کھانے کا چمچ

پیاز باریک کٹی ہوئی 1 عدد

دھنیا آدھی گٹھی

ہری مرچ2 عدد

نمک حسبِ ذائقہ

میتھی کے پتے2 کھانے کے چمچ

میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ پسی ہوئی 1 چائے کا چمچ

ہلدی 1 چائے کا چمچ

گرم مسالہ 1 چائے کا چمچ

ترکیب

ایک برتن میں تیل گرم کریں، اس میں میتھی دانہ، کٹی ہوئی پیاز اور ٹماٹر ڈال دیں، اور اب اسے وقت تک گرم کریں جب تک پیاز سنہری نہ ہوجائیں۔

اب اس میں ہری مرچیں، سرخ مرچ، ہلدی اور نمک ملائیں اور اچھی طرح بھونیں۔

اب اس میں اُبلے ہوئے انڈے کی قاشیں کرکے ڈالیں اور اسے پیاز، ٹماٹر کے آمیزے میں اچھی طرح مکس کریں۔

اب دیگر انڈوں کو ایک پیالے میں توڑ کر ڈالیں اور پین میں پکتے آمیزے میں شامل کردیں، اسے اچھی طرح ہلاتے رہیں تاکہ انڈے اچھی طرح پک جائیں، مکمل پکنے پر اس پر میتھی کے پتے اور گرم مصالحہ چھڑکیں۔

آپ کا مزیدار ’انڈا گھوٹالہ‘ تیار ہے، اسے گرم گرم پیش کریں

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024