• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سے جواب طلب

شائع April 9, 2024
—فائل فوٹو: پشاور ہائیکورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: پشاور ہائیکورٹ ویب سائٹ

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کیا ہے۔

سماعت کے دوران درخواستگزارہ کے وکیل برسٹر ثاقب رضا نے مؤقف اپنایا کہ درخواستگزارہ مخصوص نشست پرممبر منتخب ہوئی ہیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، عدالت نے اسپیکر کو حکم دیا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے ممبران سےحلف لیا جائے، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اسپیکر نے ممبران سے حلف نہیں لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم اسپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہیں، ان کا جواب آجائے تو پھر اس کیس کو سنیں گے۔

وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور ہمیں تاریخ دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے اور بھی کیسز ہیں، عید کے بعد ان کیسز کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے۔

بعد ازان عدالت نے اسپیکر صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024