• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

برطانیہ نے پاکستان سمیت 24 ممالک کو سفر کیلئے ’انتہائی خطرناک‘ قرار دے دیا

شائع April 12, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

برطانیہ نے مزید 8 ممالک کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ان ممالک میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ ’ویلز آن لائن‘ کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ (ایف سی او) کی جانب سے جاری تازہ ترین الرٹ میں اس فہرست کو اپ ڈیٹ کرکے مزید 8 ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ایسے ممالک کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔

اس فہرست میں ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر شامل کیا جاتا ہے۔

اس فہرست میں شامل کیے گئے نئے 8 ممالک وہ ہیں جو اس وقت تنازعات اور شورش کا شکار ہیں، ان میں روس، یوکرین، اسرائیل، ایران، سوڈان، لبنان، بیلاروس اور فلسطین شامل ہیں۔

تازہ اپڈیٹ سے قبل بھی پاکستان، سعودی عرب، افغانستان، برکینا فاسو، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، ہیٹی، عراق، لبنان، لیبیا، مالی، نائجر، شمالی کوریا، صومالیہ، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن اس فہرست میں شامل تھے۔

برطانوی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ صرف ناگزیر صورت حال میں ہی اِن ممالک کا سفر کریں اور تمام احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024