• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

وفاقی وزیر داخلہ کا عید کے تینوں روز امن و امان، سیکیورٹی صورتحال پر اظہارِ اطمینان

شائع April 12, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالفطر کے تینوں روز ملک بھر میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کی محنت سے نماز کے اجتماعات و تقریبات پُرامن ماحول میں ہوئیں، پاکستان بھر میں لوگوں نے پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قیامِ امن سے متعلق اداروں کا ہر فرد مبارکباد کا مستحق ہے، ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی عید قوم کی خوشیوں اور مسکراہٹوں کے لیے قربان کی، ملک بھر میں لوگوں نے پُرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں۔

وزیر داخلہ نے اس عزم کا مظاہرہ کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024