• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

خیبرپختونخوا: بونیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

شائع April 13, 2024
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بونیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد سلیم ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، مزید کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بونیر میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024