• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

پاک-بھارت ٹیسٹ سیریز کے سوال پر روہت شرما نے کیا کہا؟

شائع April 18, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاک-بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش کا اظہار کردیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت نے آخری بار دو طرفہ ٹیسٹ سیریز 2007 میں کھیلی تھی جب پاکستان بھارت کے دورہ پر تھا اور اسے 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔

دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف میدن میں اتریں ہیں۔

پوڈ کاسٹ ’کلب پریری فائر‘ پر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے روہت شرما سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اگر بھارت اور پاکستان باقاعدگی سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں تو اچھا ہوگا؟

جواب میں روہت شرما نے تسلیم کیا کہ وہ بھی پاک-بھارت ٹیسٹ سیریز دوبارہ بحال ہونا دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میچ 2006 یا 2007 میں کھیلا گیا تھا جب وسیم جعفر نے کولکتہ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔’

بھارتی کپتان نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہو، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز بہت شاندار ہوں گے، ہم پہلے ہی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کے خلاف کھیل چکے ہیں۔‘

روہت شرما نے کہا کہ میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے، پاکستان کی بولنگ بہت زبردست ہے ،اوور سیز کنڈیشن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا ۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024