• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کردیا

شائع May 9, 2024
—فائل فوٹو: سید وسیم
—فائل فوٹو: سید وسیم

پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرْ) کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ نےایرانی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچایا تھا۔

آئی ایس پی آرْ نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کی شکار کشتی کی ہنگامی کال پر بروقت کارروائی کی اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے ایرانی کشتی کے تمام 8 ماہی گیروں کو بچایا۔

آئی ایس پی آرْ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی ماہی گیروں کی کشتی پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو بچالیا تھا، آئی ایس پی آر نے کہا کہ بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024