• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

گورنر سیاسی بیانات سے گریز کریں، علی امین گنڈا پور کی فیصل کریم کنڈی کو وارننگ

شائع May 11, 2024
— فائل فوٹو: عمر برنی
— فائل فوٹو: عمر برنی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے پاس آئینی عہدہ ہے، سیاسی بیانات سے گریز کریں۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے دوبارہ سیاسی بیان بازی کی تو گاڑی کا تیل بند کر دوں گا۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھول کر گورنر کو ہاؤس سے نکال دوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی کی کوئی حیثیت نہیں، ایک صفحے کے نوٹیفکیشن پر گورنر بنے، گورنرشپ میری وجہ سے خیرات میں ملی، پہلے مولانا کے بیٹے کو وزارت ملی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں بطور وزیر اعلیٰ استثنیٰ استعمال کرنے کے بجائے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں۔

قبل ازیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خبردار کیا تھا کہ وہ جس زبان میں بات کریں گے اسی زبان میں جواب ملےگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس پر قبضے کی کوشش کی گئی تو انہیں سڑکوں پر گھسیٹیں گے، فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمٗن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو وہ پی ٹی آئی کو مال غنیمت کے طور پر ملا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024