• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی، وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

شائع May 12, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کے چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور فائنل میں جگہ بنائی جہاں انہیں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی اور گرین شرٹس چاندی کا تمغی جیت سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو ان کی عمدہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹیم کے ہر کھلاڑی کلے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایم ہاؤس بھی مدعو کر لیا اور ذرائع کے مطابق 2دن میں قومی ہاکی ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا جائے گا۔

دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ افیئرز رانا مشہود نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر اولمپیئنز اور حکومتی آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

قومی ٹیم فائنل ناقابل شکست رہی تھی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو پینالٹی اسٹروک پر شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024