• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

بھارت: والدین کی غفلت کے باعث آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار ہلاک

شائع May 15, 2024
اہل محلہ نے کتے کو مار مار کر ہلاک کردیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
اہل محلہ نے کتے کو مار مار کر ہلاک کردیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں والدین کی غفلت کی وجہ سے آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار ہلاک ہوگیا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع وگراباد کے گاؤں گوٹاپور میں ایک آوارہ کتے نے گھر میں داخل ہوکر شیرخوار بچے پر اس وقت حملہ کیا جب اس کے آس پاس کوئی موجود نہیں تھا۔ 4 ماہ کے بچے کو کتے نے متعدد بار کاٹا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

خیال رہے کہ رواں سال ریاست تلنگانہ میں کتوں کے کاٹنے کا یہ دسواں واقعہ ہے۔ اس سے پہلے ہونے والے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ باقی حملوں میں متاثرہ لوگ شدید زخمی ہوئے تاہم انہیں جانی نقصان نہیں ہوا۔

والدین کی جانب سے قریبی تھانے میں شکایت درج کروائی گئی جس کے مطابق یہ واقعہ صبح 8 بجے پیش آیا، جب والد نوکری پر گیا ہوا تھا اور شیرخوار کی والدہ بچے کو سلانے کے بعد کسی کام کے سلسلے میں گھر کے باہر موجود تھی تاہم والدہ نے کتے کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ لیا تھا لیکن جب تک وہ بچے کے پاس پہنچتی اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ خاندان دو ہفتے پہلے ہی روزگار کے سلسلے میں ماہاببنگر سے یہاں منتقل ہوا ہے اور کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے شیرخوار کے والد ماروتی اسٹون پولشنگ یونٹ میں نوکری کررہے ہیں اور انہوں نے فیکٹری کے قریب ہی رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ہمیں بتایا ہے کہ حملہ کرنے والا کتا اسی فیکٹری مالک کا ہے جہاں ہم کام کرتے ہیں اور اہل محلہ نے ہمارے ساتھ ملکر کتے مار مار کر ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ہمیں اس بات کے شواہد ملے کہ یہ کتا واقعی اس فیکٹری مالک کا ہے تو ہم ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024