• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

قومی ہاکی ٹیم ایک اور بڑے معرکہ کی تیاری میں مصروف

شائع May 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد دوسرے بڑے معرکہ کی تیاری شروع کردی، نیشنز کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد کے مطابق تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی نیشنز کپ کی بھرپور تیاریاں کی جائے گی۔

تربیتی کیمپ میں قومی پلئیرز دو سیشنز میں ٹریننگ کریں گے، نیشنز ہاکی کپ 31 مئی سے 9 جون تک پولینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان ،پولینڈ، کوریا، ملائیشیا، فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں، جنوبی افریقہ، کینیڈا، آسٹریا، نیوزی لینڈ بھی نیشنز کپ کا حصہ ہوں گے۔

نیشنز کپ کا فاتح ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شامل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔

ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024