• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وارننگ، پیسکو کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

شائع May 16, 2024
جن علاقوں میں لاسز نہیں، وہاں کوئی لوڈمنیجمینٹ نہیں کی جا رہی ہے، پیسکو چیف — فائل فوٹو: ڈان
جن علاقوں میں لاسز نہیں، وہاں کوئی لوڈمنیجمینٹ نہیں کی جا رہی ہے، پیسکو چیف — فائل فوٹو: ڈان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے پیسکو دفتر کو ٹیک اوور کرنے کے بیان کے بعد پیسکو چیف نے کسی بھی قسم کی اضافی یا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

پیسکو چیف انجینئر اختر حمید خان کی صدارت میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں لوڈمنیجمینٹ کے حوالے سے مختلف اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پسکو چیف نے کہا کہ لوڈمنیجمینٹ محض ان علاقہ جات میں کی جاتی ہے جہاں لاسز زیاد ہ ہوتے ہیں اور جن علاقوں میں لاسز نہیں ہیں، وہاں کوئی لوڈمنیجمینٹ نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیسکو کے 500سے زائد فیڈرز پر لاسز نہ ہونے کی وجہ سے کوئی لوڈمنیجمینٹ نہیں کی جاتی، پیسکو ٹیموں کی جانب سے لاسز کم کرنے کے لیے صوبہ بھر میں آپریشن جاری ہے اور اس آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ لاسز میں کمی لائی جاسکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ’غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کل تک لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو وہ خود گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھالیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024