• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

اپریل میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

شائع May 18, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ اپریل 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا، جو مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2024 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 95 فیصد سکڑ کر صرف 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

نمایاں کمی سے عندیہ ملتا ہے کہ مالی سال 2024 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نہ ہونے کے برابر رہ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں قرضوں کی بھاری ادائیگوں کے دباؤ کے درمیان حکومت کو نمایاں ریلیف ملے گا۔

تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ جولائی تا اپریل کے درمیان کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گر کر 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا گیا، جو مالی سال 2023 کی اسی مدت کے دوران 3 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

یہ کامیابی حکومت کے لیے خاص طور پر قابل ذکر ہے، جسے مالی سال 2025 کے دوران قرضوں کی ادائیگی کے لیے 25 ارب ڈالر کا بندوبست کرنا ہے۔

حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 8 ارب ڈالر قرض حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر دیگر بین الاقوامی ذارئع سے بھی رقم آئے گی، جس طرح 3 ارب کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کو مالی سال 24 کے آغاز میں حتمی شکل دی گئی تھی۔

رواں مالی سال کے دوران درآمدات کے بل میں نمایاں کمی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی بنیادی وجہ رہی۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل کے دوران درآمدات 4.09 فیصد تنزلی سے 44.79 ارب ڈالر رہیں، جن کا حجم مالی سال 2023 کی اسی مدت کے دوران 46.70 ارب ڈالر رہا تھا۔

پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 2024 کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران 18 فیصد کم ہو کر 19.5 ارب ڈالر رہ گیا، جس کی بنیادی وجہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہے، جبکہ مالی سال 23 کی اسی مدت کے دوران تجارتی خسارہ 23.53 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024