• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

شنگھائی تعاون تنظیم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرے، اسحٰق ڈار

شائع May 21, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ یہ اہم علاقائی فورم ہے اور اس فورم کا قیام انتہائی اہم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل تمام ممالک کے ایک دوسرے سے تاریخی ثقافتی وسفارتی تعلقات ہیں، اس فورم سے درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی دنیا بھر کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امن واستحکام کے لیے مشترکہ ایجنڈا ترتیب دینا ہوگا، گلوبل سیکیورٹی کے لیے اقدامات ضروری ہیں، متنازعہ علاقوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کو اقدامات کرنے چاہیے، جب کہ عالمی برادری عبوری افغان حکومت سے بات کرے۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرے، 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے، مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے، فلسطین میں 35 ہزار سے زائد معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024