• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان

شائع May 22, 2024
— فائل فوٹو: ڈان آرکائیوز
— فائل فوٹو: ڈان آرکائیوز

حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافےکا تخمینہ لگایا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال کے دوران بڑھ کر ریکارڈ 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال حکومت کےمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے، جبکہ غیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے بڑھ سکتا ہے ۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائےگا، جبکہ غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے پرپہنچ جائے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76 ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے رہنےکا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپے رہنےکا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024