• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

کراچی: انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو : ڈان
فائل فوٹو : ڈان

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 اب 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیر یونیوسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی ہدایت پر نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات برائے 2024 اب 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے، گرم موسم کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے ملتوی شدہ پرچے اب 28 مئی سے ہوں گے۔

انٹر امتحانات کے لیے 21 ایسے ہائر سیکنڈری اسکولز کو بھی امتحانی مرکز بنایا گیا ہے جہاں میٹرک کے امتحانات بھی ہونے ہیں، یکساں 21 امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹربورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے انٹر بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر انٹرمیڈیٹ امتحانات 22 مئی سے شروع ہونا تھے تاہم گزشتہ ہفتے سندھ بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر تاریخ تبدیل کرتے ہوئے امتحانات 27 مئی سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا، اس وقت جاری شیڈول میں کہا گیا تھا پہلے مرحلے میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپ کے امتحان لیے جائیں گے۔

صبح کی شفٹ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپ کے پرچے لیے جائیں گے جبکہ شام کی شفٹ میں سائنس جنرل کے امتحان لیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024