• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی دراخوست مسترد

شائع May 23, 2024
درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی—فائل/فوٹو: عرفان احسن
درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی—فائل/فوٹو: عرفان احسن

بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران کے خلاف قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کرنے پر آرٹیکل 6 تحت غداری کے مقدمے کی کارروائی کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی۔

مسترد کی گئی درخواست مقتول عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی تاہم ان کے قتل کے بعد درخواست کی پیروی امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، کیس کی پیروی امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کی جب کہ سماعت کے دوران صدر انصاف لائرز فورم اقبال کاسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد صدر انصاف لائرز فورم سید اقبال شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی درخواست مئی 2023 میں دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں قومی اسمبلی کو خلاف آئین تحلیل کرنے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے استدعا کی تھی کہ یہ بلوچستان ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں اتا عدالت نے ہماری استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل عبدالرزاق شر جنہیں بعد میں قتل کردیا گیا تھا نے استدعا کی تھی کہ عمران خان نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024