• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

شائع May 26, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان سے بھکر جانے والی مسافر وین کو حادثہ کوٹ ادو میں چوک سرور شہید اڈا محمد والا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثےکی شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 20 سے زائد افراد سوار تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوٹ ادو میں ملتان میانوالی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی ٹریفک حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024