• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بھارت: راجکوٹ گیمنگ زون میں 27 افراد کی ہلاکت، تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

شائع May 26, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

راجکوٹ آتشزدگی کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سربراہ سبھاش ترویدی نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے ایک گیمنگ زون میں گزشتہ روز آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ گیمنگ زون جل کر راکھ ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے ریاستی حکومت نے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو ٹاسک دیا ہے جو تمام پہلوؤں سے اس حادثے کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔

ایس آئی ٹی کے سربراہ سبھاش ترویدی نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کی مکمل جانچ کی جائے گی اور پتہ لگایا جائے گا کہ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے، کس سے کہاں پر غلطی ہوئی، جب کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں، گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے آج صبح حادثے کے مقام کا جائزہ لیا، انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیمنگ زون میں موجود افراد میں سے ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے اور اس کو تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، جس کے لیے ہم ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے ایک گیمنگ زون میں کل رات اچانک آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 27 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے راجکوٹ کے ٹی آر پی گیمنگ زون سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں اور سائٹ سے نکلتے دھوئیں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، بعد ازاں پورا گیمنگ زون جل کر راکھ ہوگیا۔

راجکوٹ پولیس کے مطابق گیمنگ زون میں موجود افراد کی لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ کچھ سول ہسپتال میں موجود کچھ لاشیں تو شناخت کے قابل بھی نہیں ہیں، پولیس نے گیم زون کے سربراہ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں متاثرین کے اہلخانہ کے لیے بہت غمزدہ ہوں اور میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں۔

مودی نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے وہاں موجود ہے اور لوگوں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024