• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

قطر ایئرویز کی فلائٹ میں شدید جھٹکوں اور ہچکولوں سے 12 افراد زخمی

شائع May 26, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

دوحہ سے آئرلینڈ جانے والی قطر ایئرویز کی فلائٹ میں شدید جھٹکوں اور ہچکولوں کی وجہ سے 12 افراد زخمی ہو گئے تاہم طیارے کو باحفاظت ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب ایک ہفتہ قبل ہی لندن سے آنے والی سنگاپور ایئر لائنز کی فلائٹ میں شدید جھٹکوں کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے اور پرواز کا رخ بنکاک کی جانب موڑ دیا گیا۔

آج پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے ڈبلن ایئرپورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ سے گزرتے ہوئے قطر ایئرویز کی فلائٹ کیو آر۔017 میں شدید جھٹکے آئے جس سے چھ مسافر اور عملے کے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ فلائٹ اپنے مقررہ شیڈول سے کچھ دیر بعد اتوار کی دوپہر ایک بجے لینڈ کر گئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ فلائٹ لینڈ ہونے کے بعد زیئرا کرافٹ کا ایمرجنسی سروسز نے معائنہ کیا جبکہ ڈبلن ایئرپورٹ کی ٹیم مسافروں اور عملے کو مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے۔

گزشتہ منگل کو سنگاپور ایئرلائن پر پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ ہوائی جہاز نے بنکاک میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی اور اب بھی کچھ مریضوں کا بنکاک میں علاج جاری ہے۔

ہوائی جہاز میں جھٹکوں کے دوران مسافروں اور عملے کے افراد کو دماغ، سر اور کمر میں چوٹیں آئی تھیں اور واقعے کے بعد سنگاپور ایئرلائنز نے اپنے سیٹ بیلٹ کے قوانین سخت کردیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران پرواز مسافر اکثر اپنے سیلٹ بیلٹ کے حوالے سے انتہائی غیرذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں لگانے سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ سے جہاز میں جھٹکے یا ہچکولے آنے کے نتیجے میں ان کے انجری کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024