• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

حکومت خیبرپختونخوا کا ٹیکسز میں ردوبدل کا فیصلہ، نیا فنانس بل اسمبلی میں پیش

شائع May 27, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت خیبرپختونخوا نے ٹیکسز میں ردوبدل کا فیصلہ کرتے ہوئے نظر ثانی کے بعد فنانس بل تیار کر لیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا نے ٹیکسز میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں ٹیکسز پر نظر ثانی کے بعد فنانس بل تیار ی کے بعد اسمبلی میں پیش بھی کردیا۔

فنانس بل کے مطابق نسوار پر ساڑھے سات روپے فی کلو ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ورجینیا تمباکو پر 50 روپے اور وائٹ پتہ پر 30 روپے فی کلو ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بل میں پراپرٹی ڈیلر، موٹر بارگین رجسٹریشن کی فیس 20 ہزار مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیکسز کے نظر ثانی بل میں پراپرٹی ڈیلر، موٹر بارگین رجسٹریشن کی سالانہ تجدید کی فیس 10 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے مالی سال 25-2024 کا صوبائی بجٹ پیش کردیا تھا جب کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کہ کسی صوبے نے وفاق سے پہلے اپنا بجٹ پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024