• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

عارف لوہار ٹی وی شو میں والد کو یاد کرکے رو پڑے

شائع May 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف پنجابی فوک گلوکار عارف لوہار ٹی وی شو کے دوران اپنے مرحوم والد پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور والد کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

عارف لوہار کی جانب سے ٹی وی شو کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رو پڑنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار کی ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

عارف لوہار معروف پنجابی فوک فنکار عالم لوہار کے صاحبزادے ہیں جو کئی برس قبل دنیا سے کوچ کر گئے تھے۔

عارف لوہار حال ہی میں سید وصی شاہ کے ٹاک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ دس سال کے تھے تب ان کے والد ایک روڈ حادثے کا شکار ہوکر چل بسے تھے لیکن آج بھی انہیں والد کی جانب سے دیا گیا پیار یاد ہے اور انہوں نے اسی پیار کے سہارے زندگی گزار دی۔

انہوں نے بتایا کہ والد نے انہیں بلایا اور پوری رات ان کا ہاتھ چومتے رہے اور انہیں پیار دیتے رہے۔

عارف لوہار کا کہنا تھا کہ والد انہیں کہتے رہے کہ اگر وہ دنیا میں نہ بھی رہے تو کوئی بات نہیں لیکن ان کی دعائیں اور محبت ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی، ان کا ساتھ دیں گی، سایہ بن کر ان کی حفاظت کریں گی۔

اسی دوران والد کی محبت اور شفقت پر بات کرتے ہوئے عارف لوہار رو پڑے اور ان کے پھوٹ پھوٹ کر رونے پر میزبان نے انہیں دلاسا دیا۔

اس سے قبل ایک شو میں عارف لوہار اپنی والدہ کی محبت اور شفقت کی بات کرتے ہوئے بھی آبدیدہ ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024