• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

خیبرپختونخوا: روٹی کی نئی قیمت مسترد، نان بائیوں کا مطالبات کی عدم منظوری پر ہڑتال کا دھمکی

شائع May 27, 2024
فائل فوٹو: ڈان/ فہیم صدیقی
فائل فوٹو: ڈان/ فہیم صدیقی

خیبرپختونخوا میں نان بائیوں نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی کی نئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا نان بائی ایسوی ایشن کے عہدیداران نے واضح کیا کہ حکومت نے 120 گرام کی روٹی 15 روپے اور 240 گرام کی روٹی 30 روپے مقرر کی جسے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹا سستا ہوگیا ہے لیکن دیگر اخراجات بہت زیاد ہیں، موجود ریٹ میں روٹی فروخت کرنے میں ہمارا نقصان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے نرخ کا نوٹیفیکشن مسترد کرتے ہیں، حکومت ہمارے ساتھ مزاکرات کرے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024