• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

کراچی: لاکھوں روپے مالیت کا آن لائن سامان بک کروا کر سوزوکی چھین لی گئی

شائع May 28, 2024
—  فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، لاکھوں روپے مالیت کا آن لائن سامان بک کروا کر سوزوکی چھین لی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ڈان نیوز نے حاصل کرلی۔

متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں کی گئی، خاتون نے دکاندار سے فون پر ڈیڑھ ٹن کا اے سی بک، ایک واشنگ مشین اور ایک گیزر بھی بک کروایا۔

ڈرائیور کے مطابق خاتون نے فون پر میگا سینڑ ڈسٹرکٹ سینڑل کی لوکیشن بتائی، پتے پر پہنچا توخاتون نے کہا 5 منٹ میں آرہی ہوں، مزید بتایا کہ خاتون کے ہمراہ کئی ڈاکو بھی موٹرسائیکلوں پر پہنچ گئے۔

ڈرائیور کا مؤقف ہے کہ مجھے زور دار تھپڑ مارے اور سڑک پر بٹھا دیا، ملزمان سامان سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ میرا موبائل فون اور پرس بھی چھین کر لے گئے۔

ڈرائیور نے بتایا کہ واردات کے چند منٹ بعد سوزکی ٹریکر کمپنی سے بند کروائی، سوزوکی بند ہوئی تو رکشے میں مال لوڈ کروا دیا گیا، بھائی آگے گیا تو ملزمان نے اسلحہ دیکھا اور رکشہ لے کر بھاگے۔

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹریکر والے جب نیپا پر پہنچے تو ملزمان فرار ہو رہے تھے۔

شاہراہ نورجہاں پولیس نے واقعے سے متعلق درخواست وصول کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024