• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز، صوبائی محکمہ صحت متحرک

شائع May 28, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سندھ کے بعد پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز پر صوبائی محکمہ صحت متحرک ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرا کل ضلع خانیوال کے علاقے کبیروالہ جائیں گے، کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات پر سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹرعبد المجید کو معطل کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ان افسران کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، روزانہ کی بنیاد پرخسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کی ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہے، خسرہ کے باعث ہسپتالوں میں آنے والے بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرکے روازنہ رپورٹ پیش کی جائیں، وزیراعلی کی ہدایات ہیں کہ بچوں سمیت تمام مریضوں کے علاج معالجہ پر کوئی غفلت برداشت نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خسرہ کیا ہے؟

خسرہ کی بیماری کسی انفیکشن یا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ بیماری عام طور پر سردیوں کے اختتام یا پھر موسم بہار کے آغاز میں ہوتی ہے۔

خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا ہے تو متاثرہ شخص کے نہایت چھوٹے آلودہ قطرے پھیل کر ارد گرد کی اشیا پر گر جاتے ہیں اور یہ بیماری ہوا اور سانس لینے سے پھیلتی ہے، جس وجہ سے ایک مریض متعدد افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔

خسرہ کی علامات میں شدید بخار کے ساتھ کھانسی، ناک اور آنکھوں سے پانی بہتا شامل ہے، خسرہ میں سرخ دانے چہرے اور گردن کےاوپر نمودار ہوتے ہیں اور پھر جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کیسز 79 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئے تھے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل تعداد کا صرف ایک حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024