• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

سرجری کرانے کے بعد نوشین شاہ کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

شائع May 28, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، لکھاری و اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ 27 مئی کو ان کی بڑی سرجری ہوئی ہے، اس لیے مداح ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کی سرجری پہلے سے طے شدہ تھی اور خدا کے شکر سے وہ اچھے طریقے سے ہوگئی۔

نوشین شاہ نے مختصر اسٹوری میں لکھا کہ وہ آپریشن کروانے کے بعد یہ میسیج خود اس لیے لکھ رہی ہیں، کیوں کہ وہ چاہتی ہیں کہ تمام مداح دل سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں ڈاکٹرز اور سرجنز نے بتایا ہے کہ انہیں مکمل سکون اور اپنا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ ان کا بڑا آپریشن ہوا ہے۔

ان کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں خوش رہنے، اپنا مکمل خیال رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس لیے وہ مداحوں سے درخواست کرتی ہیں ان کی مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کی جائیں۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کیا مسئلہ درپیش تھا اور ان کی کس طرح کی سرجری ہوئی ہے اور انہوں نے کس ہسپتال اور شہر میں آپریشن کروایا؟

تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کی بڑی سرجری ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں اپنا مکمل خیال رکھنے کی تلقین کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی سرجری کا بتانے پر ان کے مداح پریشان دکھائی دیے اور انہوں نے اداکارہ کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

مداحوں کے علاوہ شوبز شخصیات نے بھی نوشین شاہ کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024