• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

مریم نفیس سے براہ راست شو میں ذو معنی مذاق کرنا غلط تھا، تابش ہاشمی کا اعتراف

شائع May 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسٹینڈ اپ کامیڈین و ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے چند ماہ قبل اداکارہ مریم نفیس سے براہ راست ٹی وی شو کے دوران ذو معنیٰ سوال پوچھنے پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

تابش ہاشمی حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی سمت کیریئر پر کھل کر بات کی۔

اسی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں تابش ہاشمی نے بتایا کہ شو کے دوران انہیں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کے ریسرچرز نے کسی بھی شخصیت سے متعلق غلط تحقیق کرکے انہیں نتائج پیش کیے ہوتے ہیں۔

اسی طرح انہوں نے چند ماہ قبل مریم نفیس کے ساتھ براہ راست ٹی وی شو کے دوران ذو معنی سوال کرنے کو بھی اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے اس پر اظہار ندامت کیا۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ مریم نفیس سے ان کا اچھا مذاق ہے، دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہے جب کہ ان کے اداکارہ کے شوہر سے بھی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ دوستی اور مذاق اپنی جگہ لیکن ٹی وی پروگرامات میں ایسے مذاق نہیں کیے جانے چاہییے۔

تابش ہاشمی کے مطابق براہ راست شو کے دوران وہ شور شرابے میں جذبات میں آگئے اور انہوں نے مریم نفیس سے ذو معنی سوال کرلیا جو کہ انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان سے یہ بھی غلطی ہوئی کہ ان کا سوال براہ راست شو میں نشر تو ہوگیا لیکن یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی مذکورہ کلپ کو شیئر کردیا گیا حالانکہ اسے ایڈٹ کرکے کاٹ لینا چاہیے تھا۔

تابش ہاشمی کے مطابق انہوں نے اگلے روز ہی مریم نفیس سے پوچھا کہ وہ اپنے مذکورہ مذاق پر وضاحت اور معافی نامی جاری کریں؟ جس پر اداکارہ نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور کہا مذکورہ معاملے کو مزید ہوا نہ دیں۔

خیال رہے کہ فروری میں مریم نفیس تابش ہاشمی کے اسپورٹس شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں میزبان نے ان سے اپنی پسندیدہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم سے متعلق سوال کیا تھا۔

پروگرام میں مریم نفیس کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کنگز پسند نہیں، جس پر میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ بس ایسے ہی ان کی مرضی ہے۔

اس پر میزبان نے مزید اصرار کرتے ہوئے ان سے سوال کیا تھا کہ آخر انہیں کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ کیوں کہ کراچی والے پرفارم نہیں کرتے۔

اداکارہ کے جواب پر میزبان نے انہیں کہا تھا کہ ان کے شوہر بھی کراچی سے ہیں، کیا وہ بھی پرفارم نہیں کرتے؟

تابش ہاشمی کے سوال پر مریم نفیس ہنس پڑی تھیں اور شو میں موجود شائقین نے بھی تالیاں بجائیں جب کہ اداکارہ کے ساتھ بطور مہمان شرکت کرنے والے کرکٹرز بھی ہنس پڑے۔

تابش ہاشمی کی جانب سے ذو معنی سوال کیے جانے پر انہیں اس وقت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024