• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، راہگیر زخمی

شائع May 29, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) حیات آباد تھانے میں تعینات تھا، اہلکار موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔

بعد ازا شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا اختر حیات، سی سی پی او سید اشفاق انور سمیت دیگر حکام اور لواحقین نے شرکت کی۔

پولیس کےمطابق جائے وقوع سے 30 بور کے 10 خول ملے ہیں، پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024