• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

محسن عباس حیدر کی آنے والی ویب سیریز کی بولڈ جھلکیاں وائرل

شائع May 31, 2024
—انسٹاگرام
—انسٹاگرام

اداکار، ٹی وی میزبان و کامیڈین محسن عباس حیدر کی جانب سے آنے والی اپنی ویب سیریز کی بولڈ جھلکیاں وائرل ہوگئیں۔

محسن عباس حیدر نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر غیر ملکی ماڈلز و اداکارائوں کے ہمراہ سوئمنگ پول میں ویب سیریز کی شوٹنگ کی جھلکیاں شیئر کی تھیں۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں محسن عباس حیدر کو ماڈلز کے ساتھ سوئمنگ پول میں پانی میں نیم عریاں حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے نیم عریاں ماڈلز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ویب سیریز کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جب کہ انہیں بولڈ تصویر شیئر کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

محسن عباس حیدر کی جانب سے شیئر کی گئی بولڈ تصاویر کو دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا اور وہاں بھی مداحوں نے اداکار کے نیم عریاں انداز پر کڑی تنقید کی۔

اداکار کی پوسٹ پر سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کمنٹس کیے تو محسن عباس حیدر نے وضاحت کی کہ مذکورہ تصویر ان کی آنے والی ویب سیریز کے ایک منظر کی جھلکیاں ہیں۔

محسن عباس حیدر نے شگفتہ اعجاز کو دیے گئے جواب میں اپنی آنے والی ویب سیریز کا ممکنہ نام بھی بتایا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محسن عباس حیدر کی مذکورہ ویب سیریز کا نام بےبی ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اداکار کی جانب سے غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ نیم عریاں حالت میں شیئر کی گئی تصویر وائرل ہوگئی، جس پر بعض مداحوں نے نشاندہی کی کہ اگر اس طرح کی کوئی تصویر پاکستانی اداکارہ شیئر کرتیں تو انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024