• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

کراچی: کیمیکل فیکٹری کے ’زہریلے‘ دھویں کے باعث علاقہ مکین متاثر، فیکٹری مالک زیر حراست

شائع June 1, 2024
حکام نے بتایا کہ  پولیس پارٹی کو بھی فیکٹری کے اندر جانے میں سخت مشکل پیش آئی—فائل/فوٹو: اے ایف پی
حکام نے بتایا کہ پولیس پارٹی کو بھی فیکٹری کے اندر جانے میں سخت مشکل پیش آئی—فائل/فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں کیمیکل فیکٹری کے اندر سے زہریلا دھواں نکلنے کے باعث علاقہ مکینوں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ پولیس نے شہریوں کی شکایت پر فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں پیش آیا، اہل علاقہ نے کہا کہ فیکٹری کے اندر سے زہریلا دھواں نکلنے کے باعث ان کی حالت خراب ہو رہی ہے، بچے، بڑے سب متاثر ہو رہے ہیں، دھویں کے باعث قے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

اہل علاقہ نے کہا کہ فیکٹری کے باہر علاقہ مکین پہنچے تو انہوں نے بھگا دیا، ایک خاتون نے کہا کہ دھویں کی وجہ سے بچے، بڑے سب کی حالت خراب ہے۔

علاقہ مکینوں کی شکایت پر کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پہنچ گئی، پولیس نے بتایا کہ فیکٹری میں کیڑے مار کیمیکل تیار کیا جارہا ہے، درجہ حرارت زہادہ ہونے کے باعث ری ایکشن سامنے آیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس پارٹی کو بھی فیکٹری کے اندر جانے میں سخت مشکل پیش آئی، ڈرم اور دیگر سامان قبضے میں لے رہے ہیں، علاقہ مکینوں کی شکایت پر کارروائی کر رہے ہیں، فیکٹری مالک زیر حراست ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024