• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

اسلام آباد: ناراض ہو کر گھر سے جانے والی ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرلیا گیا

شائع June 1, 2024
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد میں تعینات ویتنام کے سفیر کی کئی گھنٹوں تک ’لاپتا رہنے والی ناراض اہلیہ‘ کو وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے تلاش کرکے ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ کئی گھنٹے قبل گھر سے لاپتا ہو گئی تھیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دار الحکومت کی پولیس کو جلد ان کی تلاش یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر چھوڑ کر 11 بجے باہر گئی تھیں۔

سفیر کی اہلیہ کے گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتا رہنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ تھا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے۔

وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کی تلاش شروع کردی تھی۔

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جلد تلاش کو یقینی بنایا جائے، محسن نقوی

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتا ہونے کے واقعہ کا نوٹس ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کردی تھی۔

محسن نقوی نے ہدایت کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنانے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

تلاش کے لیے اسلام آباد پولیس کی 7 ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پیز) سیف سٹی،انویسٹی گیشن اور آپریشنز سے بریفننگ لی۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے اعلیٰ افسران سے بریفنگ کے بعد ویتنام کے سفیر سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں مقیم سفرا کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو ٹریس کرلیا گیا، سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں معاملے پر کام کر رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق خاتون اسپورٹس کلب ایف نائن پارک میں موجود تھیں جنہیں ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اہلکاروں کو شاباش دی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024