• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بھارتی انتخابات: ٹی وی ایگزٹ پول میں مودی کی تیسری بار وزیراعظم بننے کی پیشگوئی

شائع June 2, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارتی لوک سبھا یعنی انڈین پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہوگیا اور ٹی وی ایگزٹ پول میں حکمران جماعت کی جیت کی پیش گوئی کردی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی نریندر مودی کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے (اے ایف پی) کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ’این ڈی ٹی وی نیوز چینل‘ کے ایگزٹ پول کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو ختم ہونے والے عام انتخابات میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو اکثریت حاصل ملنے کا امکان ہے۔

دو ایگزٹ پولز کے خلاصے میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ حکمران اتحاد پارلیمنٹ کے 543 رکنی ایوان زیریں میں 350 سے زیادہ نشستیں جیت سکتا ہے، جہاں سادہ اکثریت کے لیے 272 کی ضرورت ہے، جب کہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سے زائد سیٹیں ملنے کا امکان ہے، حکمران اتحاد این ڈی اے نے 2019 کے انتخابات میں 353 نشستیں حاصل کی تھیں۔

عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارت کا الیکشن کمیشن 4 جون کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کرنے کے بعد کرے گا۔

یاد رہے کہ بھارت میں ایگزٹ پولز کے ماضی کا ریکارڈ انتہائی خراب رہا ہے کیوں کہ اس کے اکثر انتخابی نتائج غلط ثابت ہوئے ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق اتنے بڑے ملک میں ایگزٹ پولز کے درست نتائج ایک چیلنج ہے۔

19 اپریل کو شروع ہونے والے 7 مرحلوں کے انتخابات میں تقریباً ایک ارب لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، اور مختلف ریاستوں میں شدید گرمی کے دوران انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا۔

حکمران اتحاد کی جیت کی صورت میں 73 سالہ مودی ، جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تین بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے دوسرے وزیر اعظم بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ مودی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 2014 اور 2019 میں بھاری اکثریت سے کامیابیاں دلوا چکے ہیں، اور یہ کامیابیاں ہندو ووٹرز کو مختلف ہتکھنڈوں کے ذریعے اپنی جانب راغب کرنے کے بعد حاصل کی گئی تھیں۔

رواں سال، مودی نے رام مندر کا افتتاح کیا، جو ایودھیا میں صدیوں پرانی بابری مسجد کی بنیاد پر بنایا گیا تھا جسے 1992 میں ہندو انتہا پسندوں نے شہید کردیا تھا، مودی نے اس مندر کی تعمیر کے ذریعے ہندوؤں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024