• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

رتوڈیرو میں دو گروپوں کی کھلے عام فائرنگ کے بعد پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن

شائع June 2, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں دو گروپوں میں تصادم اور کھلے عام فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ویسر اور جلبانی برادری میں بچوں کی بات پر ایک ماہ قبل لڑائی ہوئی تھی اور دونوں برادریوں کے جھگڑے میں جلبانی برادری کا ایک نوجوان زخمی بھی ہوا تھا۔

آج سوشل میڈیا پر رتوڈیرو میں مسلح افراد کی اسلحے سے کھلے عام فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مسلح افراد کو اپنے مخالفین کو گالیاں دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد تقریباً دو گھنٹے تک بلاخوف علاقے میں فائرنگ کرتے رہے اور دونوں گروپوں میں تصادم سے رتوڈیرو کا علاقہ نو گو ایریا بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہونے والے تصادم سے شہری غیر محفوظ اور اپنے گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

تصادم کے بعد رتوڈیرو کا علاقہ نو گو ایریا بن گیا تھا جس میں ملزمان کو کھلے عام فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لارخانہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

بعدازاں صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز نے رتوڈیرو میں مسلح تصادم کے بعد مشترکہ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ کسی کو بھی شہر کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024