• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بلوچستان: سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق

شائع June 3, 2024 اپ ڈیٹ June 4, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق یوسی سنجدی میں کوئلے کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 9 کان کن، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ نے بتایا کہ تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے اور حادثہ گیس لیکج کے سبب دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا جبکہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

یوسی سنجدی کوئٹہ شہر سے 40 کلو میٹر دور ہے۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے 24 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بلوچستان میں کوئلے کی لاتعداد کانیں موجود ہیں جس میں بداحتیاطی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال لاتعداد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

گزشتہ ماہ مئی میں ہی بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

24 اپریل کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024