• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

وزیر خزانہ 10 جون کو مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کریں گے

شائع June 3, 2024
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے— فائل فوٹو: رائٹرز
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے— فائل فوٹو: رائٹرز

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے جس کا مجموعی حجم 18ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے جس میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے اس بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 9 سو ارب روپے رکھنے کی تجویز دی جائے گی اور سود کی ادائیگی کے لیے 9 ہزار 700 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

اس بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 1221 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور دفاعی بجٹ میں 16 فیصد اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح پنشن کی ادائیگی کے لیے 960 ارب روپے مختص اور 10 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ پنشن کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور اخراجات میں کمی کے لیے 8 سے 10 وفاقی وزارتیں ختم یا ضم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024