• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بلوچستان: 11 کان کنوں کی ہلاکت، محکمہ مائینز نے متعلقہ تھانے کو مراسلہ ارسال کردیا

شائع June 4, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے علاقے سنجدی کی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے محکمہ مائینز نے متعلق تھانے کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں ایک کوئلے کی کان میں مزدور کام میں مصروف تھے کہ اس دوران زہریلی گیس کا اخراج ہوا، جس کے باعث دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

محکمہ مائینز اینڈ منرل بلوچستان نے مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں محکمہ مائنیز کے حکام نے کہا کہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج سے گزشتہ روز 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

صوبائی وزیر مائینز میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ کان مالکان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق کئی بار تنبہہ کی گئی لیکن کان مالکان نے احکامات کو نظر انداز کیا، جب کہ تمام کانوں میں گیس لیول چیک کرنے کے لئے میٹر کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے۔

اس سے قبل، چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ نے بتایا کہ تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے اور حادثہ گیس لیکج کے سبب دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا جبکہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024